احسن ظفربختاوری نے بیٹے سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 46 انجم عقیل خان کی حمایت کا سلسلہ جاری،معروف کاروباری شخصیت ظفر بختاوری اور ان کے بیٹے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ ن جوائن کرکےجبکہ اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس پروگرسیواتحاد گروپ کے صدرعاطف جمیل بٹ نے انجم عقیل خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ،امیدوار برائے قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے معروف کاروباری شخصیت ظفر بختاوری اور صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری کا شکریہ ادا کیا اور مسلم لیگ ن میں ویلکم کیا ،تفصیلات کے مطابقمعروف کاروباری شخصیت ظفر بختاوری اور ان کے بیٹے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ ن جوائن کر لی اور انجم عقیل خان کی حمایت کا اعلان کر دیا،اس حوالے سے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری کی طرف سے انجم عقیل خان کی اعزاز میں تمام تاجر برادری کی طرف سے باقاعدہ حمایت کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا،احسن ظفر بختاوری نے پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کو پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ انجم عقیل خان جیسا مخلص اور عوامی خدمت سے سرشار شخص اسلام آباد کی قسمت بدل سکتا ہے،جبکہ ظفر بختاوری کا کہنا تھا کہتمام تاجر برادری کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،امیدوار برائے قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے معروف کاروباری شخصیت ظفر بختاوری اور صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری کا شکریہ ادا کیا اور مسلم لیگ ن میں ویلکم کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسلم لیگ ن نے اہم کردار ادا کیا اور 2017 سے رکا سفر انشاء اللہ 8 فروری کے بعد دوبارہ شروع کریں گے پاکستان سے مہنگائی ، غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے نوجوان بچے اور بچیوں کے لیے سکلز پروگرام شروع کریں گے ،ہم مناظرہ کرنے کے لیے تیارہیں، مسلم لیگ ن جیسی ملک کی خدمت اور تعمیر و ترقی میں کسی نے کردار ادا نہیں کیا ،عمران خان کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا جب ترقی کرتا پاکستان تنزلی کا شکار ہوا ،عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ، حکومت جاتی دیکھی تو معاہدہ توڑ دیا ، آج لوگ عمران خان کے آئی ایم ایف کے معاہدے کے نتائج بھگت رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے 16 ماہ کی حکومت میں پاکستان کو گرئے لسٹ سے نکالا ، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ،کرپشن کرپشن کا راگ الاپنے والے عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن انڈیکس میں اضافہ ہوا اور حالیہ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف حکومت میں کرپشن کم ہوئی،آٹھ فروری کو شیر پر مہر لگا کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو دعوت دیں ، اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیںصدر جی ٹین مرکز انجمن تاجران اخلاق عباسی، صدر جی نائن مرکز راجہ جاوید ، صدر جی الیون نعیم اختر اعوان ، صدر ایف ایٹ سردار طاہر اور زاہد رفیق نے انجم عقیل خان کو اسلام آباد کے لیے اور نواز شریف کو پاکستان کے لیے ضروری قرار دیا،علاوہ ازیں اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس پروگرسیواتحاد گروپ کے صدرعاطف جمیل بٹ نے انجم عقیل خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اس حوالے سے ایف ٹین مرکز میں انجم عقیل خان کی حمایت میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ایف ٹین کے تاجروں اور رئیل اسٹیٹ بزنس سے منسلک ایجنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی،جبکہ اور گولڑہ اسٹیشن دھرک میں بھی انجم عقیل کی حمایت میں جلسوں کا انعقاد کیا گیا جن میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کرکےانتخابات میں انجم عقیل خان کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی،میرا اکو کوارٹر سٹاپ پر ہونے والی کارنر میٹنگ کی میزبانی ملک صداقت نے کی جس میں سید ذیشان نقوی سابق ڈپٹی مئیر، شکور گھر ، حاجی شوکت، اعظم خان میرا اکو، ملک صابر ، ستار خان، ثاقب خان، عباس خان، ملک رفاقت ، ملک الطاف،ملک ایوب ، ملک اشفاق ، خرم ، سیف اللہ خان اور دیگر معزز اکابرین سمیت اہلیانِ میرا اکو نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہگولڑہ اسٹیشن دھرک میں بھیانجم عقیل خان کی حمایت میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور الیکشن میں ن لیگ کی سپورٹ کا اعلان کردیا،لڑہ اسٹیشن جلسہ کے میزبان حاجی اعظم خان ، ملک احسن زمان ملک یاسر زمان، نمبردار سلیم خان ،ملک زبیر ایڈووکیٹ ، ملک نواز، ملک عمران ، ملک تنویر عزیر خان عمیر خان اور ملک ماجد سمیت اہلیانِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ