گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام 8 فروری کو انتخابات کے جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیں، 8 فروری انتخابات کے نتیجے میں سازش کے ساتھ بنائی جانے والی کمزور جمہوری حکومت مزید معاشی اور سیاسی بحران پیدا کرسکتی، جمہوریت کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والی سیاسی جماعتیں جمہوریت کے حق میں کبھی بہتر نہیں ہو سکتی، سیاسی جماعتوں کا انتخابات میں راستہ روک کر جمہوریت کو مستحکم نہیں کیا جا سکتا، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد نہ ہوا تو ملک میں سیاسی بے چینی اور عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس میں 8 فروری کو انتخابات کے سلسلہ میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے ضلعی رہنما محمد جاوید بٹ ،سٹی صدر عطاء الرحمن خان صافی، محمد آصف مغل، محمد فائق قادری، محمد یعقوب قادری، حافظ محمد امجد صادق نقشبندی، محمد سجاد نقشبندی سید اویس شاہ ، حافظ محمد شعیب نقشبندی اور دیگر بھی موجود تھے.