پوری دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہ،پروفیسر صبا اکرام کا کشمیر یوں کے حق میں‌ریلی سے خطاب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کپس کالج فار گرلز سیٹلائٹ ٹان کیمپس گوجرانوا لہ کے زیر اہتمام کالج میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی ۔ اس پروگرام میں کالج کے جملہ سٹاف اور طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔طالبات نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کے آزادی کے حوالے سے مطالبات درج تھے۔طالبات نے کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اس تقریب کا مقصد مظلوم کشمیری عوام کے مطالبات کی حمایت، اظہار یکجہتی اور بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف آواز بلند کرنا اور طالبات کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر صبا اکرام نے طالبات کو کشمیر ایشو کی اہمیت، موجودہ صورتحال کے بار ے میں آگاہ کیا۔ پرنسپل پروفیسر صبا اکرام اور دیگر مقررین نے کہا کہ پوری دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں ایک نمایاں حیثیت اختیار کر چکا ہے اوراب اقوام عالم کے علاوہ اس کے علاوہ کوئی حل نہیں کہ وہ اس مسئلہ کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر طالبات نے کشمیر کے حوالے سے ٹیبلو بھی پیش کئے۔ آخر میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی اور تمام امت مسلمہ کی خیر و عافیت ، بھائی چارے ، اتحاد اور امن و سلامتی کی دعا کی گئی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی