گوجرانوالہ: کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی، نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر) مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت چٹھہ گروپ کے قائد سابق صدر جہازیب ارشاد چٹھہ ،صدر سہیل سہوترا ،جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین،سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رلکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جہازیب ارشاد چٹھہ ،صدر سہیل سہوترا ،جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین،سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار و دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور وہ دن دور نہیں کہ کشمیر آزاد ہو گا کشمیر پر زبردستی قبضہ کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں کشمیر پاکستا ن کی شہ رگ ہے اور ہمار احصہ ہے پاکستانیوں کاد ل کشمیر کے ساتھ دھڑکتا ہے ، کشمیریوں کی حق تلفی بند کی جائے اور اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے ، کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، کشمیریوں کی آزادی کے لئے ہر قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مقررین نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ڈکلیئر کیا گیا ہے۔ پاکستانی قوم کا ہر فرد افواج پاکستان اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، اپنے خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کی جنگ جاری رکھیں گے۔ریلی میں نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کے ،چیئرمین ملک عباس بشیر،چیف آرگنائزر عصمت اللہ بٹ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران بٹ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری چاند سہوترا،وائس چیئرمین بابا مراد منہاس نائب صدر عابد ہیرا،شفیق بٹ،ہارون کھوکھر،آصف بھٹی،آرگنائزر نوید سندھو،فنانس سیکرٹری قیصر کھوکھر،ڈاکٹر رفیق،ارشد سہوترا،شفیق مٹو ،احسن کھوکھر،زبلون شاکر ،ملک منیر اور سیدہ توصیف ریاض سیکرٹری نشرواشاعت دیگر واسا ملازمین بھی موجود تھے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی