جامعہ قادریہ ملحقہ انوارالمساجد پاپولر نرسری میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر )سندس فائونڈیشن میں زیر علاج تھلیسمیا کے مریضوں کو خون کا عطیہ دینے کے لئے ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی خصوصی کاوشوں سے جماعت اہلسنت ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام مولانا حافظ محمد رفیق قادری اور سید اظہر حسین شاہ کی زیر نگرانی جامعہ قادریہ ملحقہ انوارالمساجد پاپولر نرسری میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا ۔علاقہ بھر کے نوجوانوں نے خون کے عطیات دیئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلڈ کیمپ کا مقصد تھلیسمیا کے مریضوں کو خون کے عطیہ فراہم کرنا اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے خون کے عطیات تھیلیسمیا ، ہیمو فیلیا مر ض میں مبتلا بچوں کے لئے زندگی کی علامت ہیں ،قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لئے خون کے عطیات انتہائی اہم اور ضروری ہیں اللہ تعالیٰ نے ایک انسان کی جان بچانے کو پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف قرار دیا ہے سندس فائونڈیشن انسانی جانوں کو بچانے کے عظیم مشن پر کام کررہی ہے ۔ جماعت اہلسنت ضلع گوجرانوالہ کے ناظم اعلیٰ مولانا حافظ محمد رفیق قادری پولیس کے انتہائی محنتی ،فرض شناس آفیسر ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ اور سندس فانڈیشن کے بانی و چیرمین حاجی سرفراز کی ان کاوشوں کو سراہا جو وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے سلسلہ میں کررہے ہیں ۔ اس موقع پر سندس فانڈیشن کے بانی و چیرمین حاجی سرفراز، صاحبزادہ حافظ ابوبکر رفیق، ملک منیب ،چوہدری شازب چٹھہ،ڈاکٹر احمد نورانی،یاسر شاہ ایڈووکیٹ،بلال ورک سب انسپکٹر ، سید اظہر حسین شاہ،عبدالرشید سندس فائونڈیشن کے عبدالعزیز باجوہ و دیگر بھی موجود تھے۔ آخر میں علاقہ بھر کے نوجوانوں کی تھلیسمیا کے مریضوں کے لئے خون کے عطیات کے لئے بھرپور کوشش کرنے اور بلڈ ڈونیٹ کرنے والوں کے لئے ناظم اعلی مولانا حافظ محمد رفیق نے خصوصی دعا بھی کی۔
کیپشن تصویر۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی