ملزمان کی گرفتاری تک واسا میں ہڑتال جاری رہے گی، ملازمین

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر) محکمہ واسا کے بااثر ناد ہندگان کی طرف سے واسا ہیڈ آفس پر حملہ توڑ پھوڑ ، افسران اور ملازمین پر تشدد کے خلاف واسا ملازمین نے آج دوسرے روز بھی کام چھوڑ اپنا احتجاج جاری رکھا،واسا ملازمین کی ہڑتال سے واسا کے تمام 30 ڈسپوزل اور 73 واٹر سپلائی موٹریں بند ہوجانے سے شہر کا سیوریج سسٹم بند ، گٹروں کا گندہ پانی جمع ہونے سے محلوں اور سڑکوں میں گٹروں کا گندہ پانی جمع ہوگیا ہے جس سے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ملزمان کی گرفتاری تک ہڑتال جاری رہے گی ۔واسا یونین کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس پرکرتے ہوئے شہریوں کو اعلیٰ حکام سے مسئلہ کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق واسا ہیڈ آفس پر حملہ توڑ پھوڑ ، افسران اور ملازمین پر تشدد کرنے والے غنڈہ عناصر کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف واسا ملازمین نے آج بھی کام چھوڑ اپنا احتجاج جاری رکھا ہوا ہے،تمام واسا ملازمین نے لیاقت پارک میں جمع ہوکر شدید نعرے بازی کی ، اس سلسلہ میں نیوواسا لیبر یونین سی بی اے کے سابق صدر جہانزیب ارشاد چٹھہ و دیگر عہدیداروں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک واسا آفس پر حملہ کرنے والے آئیڈیل سائنس بیس سکول فرید روڈ کے مالک احتشام جتالہ ،رضوان گل ایڈووکیٹ،محسن سبحانی ایڈووکیٹ،اشرف حیدری،شکیل انجم بھٹی،رئیس علی سندھو ایڈووکیٹ،شیخ طلحہ طاہر ایڈووکیٹ،ناصر ڈار ایڈووکیٹ،شہزاد سیالوی ایڈووکیٹ،احمر اعوان،ذیشان بیگ،رانا ماجد،ملک اسد اور دیگر 10نامعلوم غنڈہ عناصر کی گرفتاری نہیں ہوتی محکمہ واسا میں ہڑتال جاری رہے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی ،انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ افراد کی گرفتاری یا وہ دفتر آکر اس واقعہ کی معافی نہیں مانگتے تو کل سے میونسپل کارپوریشن سی بی اے یونین،ایپکا گوجرانوالہ ،ڈی ایم ایز میں بھی اس ہڑتال میں شامل ہوجائیگی ۔اس موقع پر صدر سہیل سہوترا ،جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین،سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار و ،،چیئرمین ملک عباس بشیر، نیوواسا لیبر یونین کے چیف آرگنائزر عصمت اللہ بٹ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران بٹ، ثاقب اشرف بٹڈپٹی جنرل سیکرٹری چاند سہوترا،وائس چیئرمین بابا مراد منہاس سنائب صدر عابد ہیرا،شفیق بٹ،ہارون کھوکھر،آصف بھٹی،آرگنائزر نوید سندھو،فنانس سیکرٹری قیصر کھوکھر،ڈاکٹر رفیق،ارشد سہوترا،شفیق مٹو،مدثر بٹ،احسن کھوکھر،زمرون شاکر ،ملک منیر بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں شہر میں سیوریج سسٹم بند ہونے اور گٹروں کا گندہ پانی جمع ہونے پر شہریوں کا بھی پارہ بھی ہائی ہو گیا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے اگر ضلعی انتظامیہ اس مسلے کو فوری حل نہیں کرسکتی تو وہ افسران مستعفی ہوجائیں جو محکمہ واسا اور وکلاء کے درمیان اس واقعہ کے ذمہ داروں کو ایک ٹیبل پر بٹھا کر معافی تلافی سے ایشو کو ختم نہیں کرواسکتے ۔ واسا کے بااثر ناد ہندگان کی غنڈہ گردی اور واسا ملازمین کی ہڑتال نے پورے شہر کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی