واسا ہیڈ آفس میں حملہ توڑ پھوڑ تشدد کا واقعہ،وکلاء اورملازمین میں صلح ہوگئی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )واسا ہیڈ آفس میں حملہ توڑ پھوڑ تشدد کا واقعہ، واسا ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا وکلاء اور سرکاری ملازمین میں صلح ہوگئی ،نیو واسا لیبر یونین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق تین روز قبل محکمہ واسا کے بااثر ناد ہندگان کی طرف سے واسا ہیڈ آفس پر حملہ توڑ پھوڑ ، افسران اور ملازمین پر تشدد کے خلاف واسا ملازمین نے احتجاجا جلوس نکالا اور ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ،اورشدید نعرے بازی کی۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بروقت ایکشن نہ لیئے جانے پر واسا ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کردی، واسا کے تمام 30 ڈسپوزل اور 73 واٹر سپلائی موٹریں بند ہوجانے سے شہر کا سیوریج سسٹم بند ، گٹروں کا گندہ پانی جمع ہونے سے محلوں اور سڑکوں میں گٹروں کا گندہ پانی جمع ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، گوجرانوالہ بار کے صدر عامر منیر باگڑی اور سیکرٹری رانا علی آفتاب ا ور میڈم شکیلہ رانا ایڈووکیٹ نے ایم  ڈی واسا کاشان بٹ سے انکے آفس میں ملاقات کرکے وکلا اور واسا کے مابین کشیدگی ختم کروادی جس پر نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کے سابق صدر جہانذیب ارشاد چٹھہ،صدر سہیل سہوترا نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں سا بق صدر جہانذیب ارشاد چٹھہ نے کہا ہے کہ واسا ملازمین ہمار ا فخر قابل قدر اثاثہ ہیں واسا ملازمین کے حقوق کا ہر فورم پر تحفظ کریں گے۔ کسی کو محکمہ واسا میں غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین واسا کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے ۔ ملازمین کی جنگ ہمیشہ کی طرح لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیو واسا لیبر یونین سی بی اے پہلے کی طرح ملازمین کے ساتھ ہے ۔ جہانذیب ارشاد چٹھہ نے کاشان حفیظ بٹ ایم ڈی واسا اور مقصود انجم رانا ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کی ادارے کے لئے ان خدمات کو بھی سراہا جو وہ شہریوں ،محکمہ واسا اور ملازمین کے لئے دے رہے ہیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی