کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر فوری طورپرآزادانہ تحقیقاتی کمیشن بنایاجائے، محمد زاہد حبیب قادری

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری، صوبائی صدر وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر، صوبائی صدرجنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے اعترافی بیان نے انتخابی دھاندلی پر مہر ثبت کردیہے، دھاندلی کے اعتراف اور الزامات پر فوری طورپرآزادانہ تحقیقاتی کمیشن بنایاجائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی آئینی اور اخلاقی حیثیت کھو چکا ہے،ملک مزید کسی آئینی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا،عوامی مینڈیٹ پر ڈاکاڈالنے اور جمہوریت کا گلا گھونٹنے والوں کوفوری طورپر قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا،آئین پاکستان کو اصل حالت میں نافذ العمل بنانا پوری قوم اورعدلیہ کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہاکہ ہم پرامن آئینی وقانونی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں،آئین سے ماورا کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کی جا سکتی،جمہوری استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے،ملک کے باشعور عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا،تمام ادارے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ یہ ملک آگے چل سکے، الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں،عوام کو انکا حق دینے سے ہی ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا، ملک کے 25کروڑ عوام اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی اُمید رکھتے ہے، اس وقت پاکستان کو سیاسی، معاشی اور اقتصادی بحران سی صورتحال کا سامنا ہے،جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام جماعتیں مل بیٹھ کر اتفاق رائے سے سیاسی حکمت عملی اختیار کریں،ذاتی اور جماعتی مفاد کی بجائے ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کے لیے سب کو اپنی اناکی قربانی دینی ہو گی.

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی