گوجرانوالہ: الیکشن میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کے زیر اہتمام گوجرانوالہ نوشہرہ روڈ الراہی ہسپتال چوک میں پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کی راہنما سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون نے کی ۔خواتین اور نوجوانوں نے ہاتھوں میں بینر ، پارٹی پرچم ، و عمران خان کی تصاویر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن آراو، ڈی آر او کے خلاف مختلف نعرے ، پاکستان بچائو، کون بچائے گا پاکستان عمران خان، ساڈا حق ایتھے رکھ،مینڈیٹ چور نامنظور و دیگر نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون نے کہا کہ قوم کے آئینی اور جمہوری حق پر ڈکیتی کے خلاف لوگ خوف کا بت توڑ کر باہر نکل رہے ہیں۔ ہم کسی کے خوف میں نہیں آئیں گے، بات کرنا ہمارا حق ہے، کمشنر راولپنڈی کا اعتراف ہماری تاریخ کا ایک بہت بڑا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی جیت کو ہار میں بدلنے کے لئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کے امیدوار بھاری اکثریت سے جیتے ہیں لیکن رات کے اندھیرے میں فارم 47 میں رزلٹ تبدیل کر دیئے گئے۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ سکندر سلطان راجہ سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ نیئر مرتضیٰ لون نے کہا کہ میں عوام کے ساتھ ہوں اور ہم حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے، احتجاج کرنے والوں میں مرد و خواتین اور بڑی تعداد میں نوجوان شامل تھے ۔ ریلی میں خواتین اور نوجوانوں نے پارٹی پرچم لہرائے اور دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کی۔ نیئر مرتضیٰ نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عوام کے ووٹوں سے بھاری اکثریت سے فارم 45 کے مطابق جیت چکے ہیں ان کی کامیابی کو ہار میں تبدیل کرنے کے لئے ووٹ کی بجائے نوٹ کو عزت دیکر اتفرا تفری کا ماحول پیدا کیا گیا ہے جس سے عوام اور ان کے ووٹرز ، بہی خواہوں میں بے چینی پائی جاتی ہے عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کو ہار میں تبدیل کرکے حقیقی نمائندوں کا راستہ روک کر عوام میں کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال نہیں کیا جاسکتا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فارم 45 کے مطابق کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرکے عوامی رائے کا احترام کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کو مزید وسعت دیتے ہوئے شدید سخت احتجاج کریں گے تاکہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہ دی جاسکیں اور ہم اپنا حق لیکر رہیں گے۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی