الحاج صوفی غلام سرور گوندل جلالی کے ختم چہلم پرتاریخی سنی کانفرنس بھکھی شریف کاانعقاد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)الحاج صوفی غلام سرور گوندل جلالی کے ختم چہلم کے موقع پر تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ”تاریخی سنی کانفرنس بھکھی شریف” کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت پیر آف سواگ شریف حضرت خواجہ محمد افتخار الحسن مجددی نے کی جبکہ حضرت ڈاکٹر میاں صغیر احمد کوٹلوی پیر آف کوٹلہ شریف مہمان خصوصی تھے۔ سنی کانفرنس کے موقع پر مرکز صراط مستقیم کے 95 علماء کرام و مفتیانِ عظام کی دستارِ فضیلت کی گئی۔ ”سنی کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: آل و اصحابِ رسول ۖ کی محبت ذاتِ رسول ۖ کی وساطت سے فرض ہے۔ آل و اصحابِ رسول ۖ کی تمام تر عظمتیں نسبتِ رسول اللہ ۖ کی وجہ سے ہیں۔ عقیدۂ ختم نبوت اور عقیدۂ ختم معصومیت دین اسلام کی اساس اور بنیاد ہیں۔ عقائد کی پختگی اور اعمال کی درستگی ایک کامل مسلمان کا زیور ہیں۔ الحاج صوفی غلام سرور جلالی ایک مثالی معلم اور عظیم مصلح تھے۔ ہر قسم کی بداعتقادی کے سامنے بند باندھنے کے لیے سنی کانفرنس بھرپور کردار ادا کرے گی۔ کانفرنس سے شیخ الحدیث مفتی سعید قمر سیالوی، مفتی محمد لطف اللہ بصیر پوری، صاحبزادہ محمد داؤد رضوی، مولانا شاداب رضا نقشبندی، مولانا محمد یوسف رضوی، مفتی محمد بشیر القادری، صاحبزادہ محمد امین اللہ نبیل سیالوی، مولانا محمد صدیق مصحفی نے بھی خطاب کیا جبکہ شیخ الحدیث حافظ محمد نذیر احمد جلالی، پیر ڈاکٹر سید محمد عبد اللہ شاہ خوارزمی، پیر سید محمد نعیم شاہ بخاری، پیر سید سجاد حسین شاہ، شیخ الحدیث مولانا محمد ارشاد احمد جلالی، مفتی محمد زاہد نعمانی، مفتی محمد عبد العلیم جلالی، مفتی محمد رفیق جلالی، مولانا محمد زاہد حبیب قادری، مولانا محمد عدیل جلالی، مولانا محمد ادریس جلالی، حافظ محمد ذوہیب جلالی سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتام پر صوفی غلام سرور جلالی، الحاج محمد احسن جلالی، مفتی محمد عابد جلالی کے لیے خصوصی طور پر ایصالِ ثواب کیا گیا۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی