لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریب حلف برداری گورنر ہائوس میں ہوئی۔ جہاں ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان ، سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان ، ایم این اے ملک ابرار احمد ، ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری و دیگر نے شرکت کی۔ عقیل انجم نے کہا کہ مریم نواز شریف کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پنجاب کو تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر میں نمایاں مقام پر دیکھ رہا ہوں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آنکھوں میں نوجوان بچے اور بچیوں کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی چمک دیکھی ہے۔پنجاب کو گزشتہ پانچ سال بدترین گورنس اور محرومیوں میں دھکیلا گیا ۔اب پنجاب کی وارث پنجاب کو ایک دفعہ پھر نواز شریف کے ویژن سے روشن بنا دے گی۔پنجاب کی عوام کو پنجاب میں انقلاب کی نوید سناتا ہوں۔