غزہ جنگ خطے نہیں‌بلکہ اسلام اور کفر کی جنگ ہے،صاحبزاد پیر میاں ولید احمد جواد

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ اور عالم اسلام غزہ جنگ بندی پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح سے ناکام ہوا ہے، فلسطین اور اسرائیل کی جنگ کسی خطے کی نہیں بلکہ اسلام اور کفر کی جنگ ہے، عالمی عدالت انصاف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے خلاف کاروائی کرے ۔اقوام متحدہ، او آئی سی،عرب لیگ، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔قرانی تعلیمات قرآن کو پس پشت ڈال کر مسلمان پسپائی اور رسوائی کا شکار ہو رہے ہیں، مرزائی ختم نبوت کے منکر اور آئین پاکستان کے غدار ہیں، قادیانیوں کی پاکستان میں جاری منفی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، سیاسی اور معاشی بدحالی کا سبب ذاتی نفسا نفسی کا دور ہے، ان خیالات کا اظہار درگاہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین صاحبزاد پیر میاں ولید احمد جواد، علامہ مفتی محمد اشرف قادری رضوی، مفتی احمد جصاص، علامہ ڈاکٹر محمد رمضان رضوی، پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری، مولانا محمد اکرم رضوی، محمد انشا شاہد بٹ، محمد دلشاد احمدشاد قادری محمد آفاق احمد قادری ، چودھری علی احمد مہر، محمد منیر احمد نقشبندی اور دیگر نے گزشتہ رات جامعہ حسینیہ رضویہ میں قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء کی دستار بندی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد زاہد حبیب قادری نے مزید کہا کہ مرکزی نگران حکومت بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والی تباہی اور جانی مالی نقصان کے ازالہ کے لیے بلوچ عوام کی فوری امداد کریں۔ اس موقع پر حافظ محمد مزمل افتخارحافظ محمد ریحان رضاحافظ محمد حیدر علی حافظ محمد سفیان بٹ حافظ محمدطلحہ حافظ محمد سبحان نعیم حافظ محمد نبیل دلشاد صاحبزادہ حافظ محمد حسام ذاہد قادری اور دیگر کی دستار بندی کی گئی۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی