تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

آج لاکھوں حاجی فریضہ حج ادا کرینگے کتنا خوبصورت وہ منظر ہوتا ہے جب دنیا کے مختلف ممالک سے حاجی حج کی ادائیگی کے لیے اپنے اپنے ملکوں سے ایک جیسا لباس پہنے روانہ ہوتے ہیں کیسے حج امیر غریب گورے کالے کا فرق مٹا کر سب کو ایک جیسا کر دیتا ہے خدا کے گھر انے سے پہلے انسان کا غرور ختم کیا جاتا ہے اپنے قیمتی لباس کی جگہ سادہ سفید لباس زیب تن کر کے او ، اور پھر جب حاجی خدا کے گھر کے سامنے پہنچتا ہے کس قدر دلفریب منظر ہوتا ہو گا انکھیں اشکوں سے نم ہوتی ہونگی دل عشق الہی سے بے قرار ہوتا ہو گا عشاق کے قافلے دیوانہ وار طواف شروع کرتے ہیں ۔طواف مطلب چکر لگانا وہ بھی خدا کے گھر کے گرد ۔ایسے ہی جیسے شمع کے گرد پروانہ طواف کرتا ہے ایک حاجی کو طواف کرتے ہوئے اسی پروانے کی طرح بن جانا چاہیے جیسے اپنے اور اپنے محبوب کے درمیاں کچھ نظر نہ ائے فقط جلوہ الہی ہو اور عاشق اس میں ڈوبا ہوا طواف کر رہا ہو دنیا کی کوئی فکر ہو نہ کوئی دنیا داری کی رسم یاد بس سکون قلب ہو قرار روح ہو اور حاجی ہو ۔حج کرنے والا اس خدا کے گھر جاتا ہے جو کائنات کا مالک ہے جس کے لطف و کرم کی کوئی وسعت نہیں جو ستر ماوں سے زیادہ مہربان ہے جو کہتا ہے مانگ اے میرے بندے مانگ جو چاہیے ہے مانگ۔ایسے میں انسان کو اس عظیم رب سے محدود دعائیں نہیں کرنی چاہیے کہ بس ماں باپ دوست احباب یا جس نے دعا کا کہا اس کے لیے دعا کر لی۔ایسے میں اس مالکِ دو جہاں سے عالم انسانیت کی فلاح کے لیے دعا کرنی چاہیے دنیا کے مظلومین کے حق میں دعا کرنی چاہیے ظالموں کی نابودی کے لیے دعا کرنی چاہیے۔حج یاد ہے جناب ابراہیم ؑ کی ، کیسے اپنے زمانے کے ظالم جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کیا تھا اور بتایا تھا کہ خدا یہ بڑے بڑے پتھر کے بت ہیں نہ کوئی دنیاوی بادشاہ ۔خدا تو وہ ہے جو سورج کو مشرق سے نکالتا ہے ، مردوں کو زندہ کرتا ہے ۔اسمان سے بارش برساتا ہے چاند ستارے ہوا زمین اسمان سب اس کے تابع ہیں اسی کے حضور سجدہ ریز ہیں ۔حج کے فریضہ ادا کرتے ہوئے ایک مسلمان کو جناب ابراہیمؑ کی سیرت یاد رکھنی چاہیے اور اپنے زمانے کے ظالم کے خلاف اواز بلند کرنے کا حوصلہ سیکھنا چاہیے۔پتھر کے شیطان کو کنکریاں علامتی ہیں جس کا مطلب یہ ہے شیطان سے شیطانی حربوں سے بچنے کی کوشش کرو اور جب شیطان ورغلایا تو اس سے اسی طرح اظہار برات کرو جیسے کنکریاں مارتے ہوئے کرتے ہوئے اپنے اندر کے شیطان کو بھی خود سے دور کرو تاکہ کسی یتیم کا حق نہ مار سکو کسی غریب کی غریبی کا مذاق نہ اُڑا سکو ، جھوٹ سے رشوت سے حسد سے کینہ سے بغض سے بچو یہ سب شیطانی خصلیتں ہیں اپنے اندر کے شیطان کو ختم کرو تاکہ کنکریاں مارتے ہوئے باہر کا شیطان تم پر نہ ہنسے۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ