سکھر:موبائل فون سمز کے غیر قانونی اجراء میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سکھر نے موبائل فون سمز کےغیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران انسپیکٹر مسعود احمد نے چھاپہ مار کاروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو شالیمار روڈ سکھر پر واقع نجی کمپنی کی فرنچائز سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان موبائل فونز سمز کی غیر قانونی ایکٹیویشن کرنے میں ملوث تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے بڑی تعداد میں غیر قانونی موبائل فون سمز برآمد کی گئی گرفتار ملزمان میں شہزاد میمن اور حفیظ اللہ شامل چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان سے متعدد غیر قانونی ایکٹو موبائل فونز سمز برآمد کر لی گئی ْملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیادیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔