اسلام آباد(کرائم رپورٹر)قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان سعودی عرب سے گرفتار کرلئےگئے۔ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتےہوئے سنگین جرائم میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں سلطان خان اور سائر علی شامل ہیں۔ملزم سلطان خان کے خلاف سال 2021 میں گدائی پولیس اسٹیشن ڈی جی خان میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ جبکہ ملزم سائر علی سال 2023 سے کریاں والا پولیس اسٹیشن کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے بعد ازاں ملزمان کو لاہور ائرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہےانتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔