اسلام آباد(آئی ایم ایم)بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کامیابی۔ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 اہم کارندے گرفتار، 602 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد۔اے این ایف نے سمندری موٹروے انٹرچینج، فیصل آباد کے قریب کار سور 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔دوران تفتیش ملزمان نے اعظم گارڈن حافظ آباد میں واقع گھر میں منشیات کی موجودگی کا انکشاف کیا۔ملزمان کی نشاندہی پر اے این ایف کی جانب سے مذکورہ مقام پر گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔کارروائی کے نتیجے میں گھر سے 357 کلو 600 گرام چرس اور 244 کلو 600 گرام افیون برآمد ہوئی۔
ملزمان منشیات خیبرپختونخوا سے پنجاب اسمگل کر کے مختلف علاقوں تک پہچاتے تھے۔ملزمان سے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا عمل جاری ہے۔مذکورہ آپریشن منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اے این ایف ملک کو منشیات سے پاک اور نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔