اسلام آباد(آئی ایم ایم)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔10 کاروائیوں میں 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 419 کلوگرام منشیات برآمد۔کارروائیوں کے نتیجے میں 2 افغان باشندوں اور 2 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار۔ لہتراڑ روڈ اسلام آباد پر واقع یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 70 گرام آئس برآمد۔واپڈا ٹاؤن پشاور کے قریب گاڑی سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔مہران ٹاؤن کراچی میں خاتون منشیات فروش کے قبضے سے 50 گرام ہیروئن اور 16 گرام آئس برآمد۔کورنگی روڈ کراچی پر خاتون منشیات فروش سے 40 گرام ہیروئن، 80 گرام آئس اور 278 گرام چرس برآمد۔گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروشی کا اعتراف۔
العباس چوک قصور کے قریب ملزم سے 3.6 کلو گرام چرس اور 3.6 کلو گرام افیون برآمد۔راوی موٹروے ٹول پلازہ لاہور کے قریب گاڑی سے 14 کلوگرام ہیروئن اور 2 کلوگرام آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔مہران ٹاؤن کراچی میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 9.8 کلو گرام آئس برآمد۔دبئی ہوٹل کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 8 کلوگرام آئس برآمد، 2 افغان باشندے گرفتار.سربندر گوادر میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 270 کلوگرام مائع آئس برآمد۔چاغی کے غیر آباد علاقے میں چھپائی گئی 100 کلوگرام افیون اور 5 کلوگرام آئس برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔