راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چکری پولیس نے ملزم وقار صفدر سے 01کلاشنکوف،02میگزین اور170روند، ملزم یاسر عباس سے 01کلاشنکوف،02میگزین اور170روند،سٹی پولیس نے ملزم سعد اللہ سے 01کلاشنکوف معہ ایمونیشن، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم حمزہ خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے ملزم محمد ابراہیم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدر واہ پولیس نے ملزم عزیز اظہر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، چونترہ پولیس نے ملزم بشارت سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔