راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ترجمان راولپنڈی پولیس نے جاری بیان میں کہاہے کہ وارث خان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے او ایل ایکس(OLX) پر آئن لائن گاڑی فروخت کا اشتہار دیکر نقدی چھیننے والا02 رکنی گینگ گرفتارکرلیا۔مسروقہ رقم 12 لاکھ 75 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے۔گرفتار ملزمان کی شناخت عاطف اور عمران اکبر کے ناموں سے ہوئی ہے ،ملزمان او ایل ایکس(OLX)پر آئن لائن گاڑی فروخت کا اشتہار دیتےاور گاہک کو بلوا کر رقم چھین لیتے،ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد مسروقہ رقم برآمد کی گئی۔ ایس ایچ او نے کہاہے کہ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیے جارہے ہیں۔،ایس پی راول نے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔