گوجرانوالہ ، پولیس کی بڑی کارروائی، چار ڈکیت گرفتار

گوجرانوالہ (آئی ایم ایم نیوز) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں،چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی سی آئی اے اعجاز احمد کی زیرِنگرانی انچارج سی آئی اے انسپکٹر عنصر موہل و دیگران پرمشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عزیز پٹھان ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے تین لاکھ روپے نقدی برآمد کر لیے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں عزیز، احسان اللہ، یوسف، اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گوجرانوالہ اور اس کے مضافات میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔ ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر شہریوں کو لوٹ لیتے اوراسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سواروں سے نقدی اورموبائل چھین کر فرار ہو جاتے۔ ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں، چوروں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی