اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ترجمان ایف آئی اے نے جاری بیان میں کہاہےکہ آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 2سال قید بامشقت کی سزاسناد ی گئی ہے۔ ترجمان کےمطابق خواجہ عمیر علی نامی مجرم کو آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ مجرم کے خلاف سال 2022 میں سائبر کرائم راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا ۔مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی وسیم انجم نے ملزم کو مجموعی طور 2 سال قید بامشقت اور 50 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائیجرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ کی سزا ہو گی ۔ایف آئی اے کی جانب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر ملک سکندر زمان نے مقدمے کی پیروی کی جبکہ تفتیش سب انسپکٹر عثمان بشارت نے کی معزز عدالت نے سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کو فیصلہ پہ عملدرآمد کے احکامات جاری کیے ۔