اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اے این ایف نےمنشیات اسمگلنگ کے خلاف پانچ کارروائیوں کے دوران 340 کلو منشیات برآمدکرتے ہوئے2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ اے این ایف کے مطابق کوہاٹ روڈ پشاور کے قریب ملزم سے 158 کلو چرس 99 کلو افیون برآمد ہوئی۔ جیوانی روڈ گوادر سے 30 کلو چرس برآمد, جی ٹی روڈ نوشہرہ سے 28 کلو افیون، 4 کلو ہیروئن اور 2 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار, جروبی زخہ خیل سے دو کاروائیوں میں 19 کلو چرس برآمد, گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔