تھانہ نون کا ایس ایچ اومبینہ طور پر ملزم کی سہولت کاری کرنے لگا،متاثرین سراپا احتجاج

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)مذہب کے لبادے میں ملبوس مذہبی بہروپیا اقبال میر انتظامیہ کی ملی بھگت اور مذہبی مرکز کی آڑ میں غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں میں مصروف ،ایس ایس پی مسعود بنگش قبضہ مافیا کے سرغنہ اقبال میر کا سرپرست نکلا،تھانہ نون کا ایس ایچ او ملزم کی سہولت کاری کرنے لگا،متاثرین سراپا احتجاج، متاثرین کا مذہبی مرکز کے نام پر اقبال میر کی جانب سے بے ضابطگیوں اور گھپلوں کی تحقیقات کےلئے نیب ، اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے سمیت متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس کا مطالبہ،اسلام آبادکے علاقے نون اوربھڈانہ گاؤں کے رہائشی متاثرین سید توقیر عباس، اسلم خان، نثار احمد ،ملک عمران،ارسلان ایاز اور عید الرحمان خان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اسلام آباد کے نواحی قصبہ نون میں مذہبی مرکزابوالقاسم کے نام پرتبلیغی ٹرسٹ بنا ہوا ہے،جبکہ ایک مذہبی بہروپیا اقبال میر غریب لوگوں کی زمینیں ہتھیا کر کمرشل پلاٹنگ کرنے والا لوگوں کی اراضی پر قبضہ کر کے ان کو دھمکا رہا ہے،اقبال میر نے کوہاٹ کے شہری شاہد خان کی 14کنال اراضی پر پولیس کی سرپرستی میں قبضہ کر لیا ہےجبکہ تھانہ نون کا ایس ایچ او اشفاق ورائچمتاثرین کا ساتھ دینے کے بجائےالٹا احتجاج کرنے پر زمین مالکان پرہی پرچہ کرنے لگا ہے،پولیس عدالتی حکم کے بغیر کسی کو بھی زمین کا قبضہ نہیں دلوا سکتی،مگر ایس ایچ او تھانہ نون خود موقع پر کھڑا ہو کر قبضہ کروانے میں ملوث ہے جس کے تمام ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں،ایس ایس پی مسعود بنگش نے دادرسی کے لئے آنے والے متاثرین کے خلاف سرکاری دفتر اور عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروادی ،متاثرین سراپا احتجاج، مبینہ طور پر ایس ایس پی مسعود بنگش کی پشت پناہی سے اقبال میر کروڑوں کی کرپشن میں ملوث ہونے کے سینکڑوں ثبوت موجود ہیں،با اثرملزم انتظامیہ کی ملی بھگت اور مذہبی مرکز کا کی آڑ میں غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں میں مصروف ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نے ظلم کے خلاف اپنی آنکھیں بند کرلیں، متاثرین نے کہا کہ انہیں ابوالقاسم ٹرسٹ یا تبلیغی جماعت سے کوئی شکایت نہیں ہے، مگر مذہب کی آڑ لیکر اقبال میر نامی ایک بہروپیا نہ صرف دین بلکہ تبلیغی جماعت کی بدنامی کا باعث بن رہاہے اور مبینہ طور پر مذہبی مرکز کے لئے رعائتی نرخوں پر زمین لے کر کمرشل پلاٹنگ کرکے اسے فروخت کررہاہے،عدالت کی طرف سے مقرر کئے جانے والے بیلف کی رپورٹ میں بھی پولیس کی ملزمان کیلئے سہولت کاری قبضہ کروانے میں ملوث ہونے کا ذکر کیا گیا ہے،متاثرین نے مذہبی مرکز کے نام پر اقبال میر کی جانب سے بے ضابطگیوں اور گھپلوں کی تحقیقات کےلئے نیب ، اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے سمیت متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینےاورمطالبات پورے نہ ہونے کی صوت میں اسمبلی اجلاس کے دوران شاہراہ دستور پر احتجاج کی دھمکی دی ہے ، مزید براںمتاثرین نے احتجاجا”کشمیر ہائی وے بلاک کرکے ایس پی مسعود بنگش، اقبال میر اور ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اپنی اراضی واگذار کرانے کا مطالبہ کیا ۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ