ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی ویزے پر جنوبی افریقہ جانے والے مسافر کو پاکستان واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی امیگرشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرمیز کو گرفتار کیا ہے، جو جعلی ویزے پر جنوبی افریقہ گیا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم عبدالرمیز ای ویزے پرجنوبی افریقہ گیا تھا، ملزم نے ایجنٹ سے 10 ہزار ساؤتھ افریقن رانڈ کے عوض ویزا حاصل کیا جو کہ جعلی نکلا۔
ملزم فلائٹ نمبر QR610 سے پاکستان پہنچا تھا، جسے کراچی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔