راولپنڈی(نیوزڈیسک) سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے تھانہ وارث خان کے اے ایس آئی کا پتنگ بازی کریک ڈاؤن کے دوران موقعہ سے مزاحمت کے بعد گرفتار کیے گئے ملزم پر تشدد کے واقعہ پر نوٹس لے لیا،تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کے حکم پر اے ایس آئی شہزاد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی آپریشنز کو فوری انکوائری کرکے محکمانہ کاروائی کا حکم دیا تھا،ایس ایس پی آپریشنز نے انکوائری مکمل ہونے پر اے ایس آئی شہزاد کو نوکری سے برخاست کردیا،اے ایس آئی شہزاد نے پتنگبازی میں ملوث ملزم کو موقعہ سے گرفتار کیا جس نے پولیس سے مزاحمت کی تھی،سی پی اونے کہاکہ اے ایس آئی شہزاد نے غیر پیشہ وارانہ طرز عمل اپناتے ہوئے تھانہ میں ملزم پر تشدد کیا، جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں، پولیس کے فرائض میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ سب سے مقدم ہیں، جہاں کسی کوتاہی کی گنجائش نہیں، انہوں نے کہاکہ اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے، سی پی اونے کہاکہ فورس کے لئے واضح حکم ہے، کسی شہری پر تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔