ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیربالاج ٹیپو کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے 11ٹیمیں بنا دی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود چودھری ان ٹیموں کی نگرانی کریں گی۔ گوگی بٹ کے بہنوئی ندیم وائیں کے ذریعے گوگی بٹ تک پہنچنے میں پولیس تاحال ناکام رہی ، جائے وقوعہ سے جیو فینسنگ کے بعد شارٹ لسٹ کئے گئے 33 افراد کو بھی شامل تفتیش کر کے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔
7 ٹیمیں لاہور میں ہی موجود ہیں، 170 سے زائد شوٹرز کی گرفتاریوں کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعودنے کہا کہ لاہور میں کرائے کے قاتلوں(شوٹرز) کے ذریعے قتل و غارت کا سلسلہ بڑھ رہا ہے۔سپیشل برانچ نے رپورٹ میں 200 کے قریب شوٹرز کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق11 شوٹرز پولیس مقابلوں میں مارے گئے جبکہ 13 گرفتار ہو کر جیلوں میں بند ہیں۔