مریم نواز کا چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنا نے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنا نے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چلڈرن ہسپتال لاہور آمد، ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔چلڈرن ہسپتال آئی سی یو کے فنڈڑ کے اجرا اور جلد تکمیل کی ہدایت کی ۔

ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر چلڈرن ہسپتال بنانے اور چلڈرن ہسپتال لاہور سے لنک کرنے کی تجویز کا جائزہ،صوبائی وزرا کو روزانہ ہسپتال کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ کی اسلامک (ایڈ) یو کے اوریونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکے درمیان کالج بلاک کے قیام کے لیے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق ، وی سی ڈاکٹر مسعود صادق اور چیئرمین اسلامک ایڈ محمودالحسن نے ایم او یو پر دستخط کئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسلامک ایڈ یو کے اشتراک پر شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈے کئیر سنٹر کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بچوں کو پیار کیا اور پھول پیش کئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ڈے کیئر سینٹر کے سٹاف کو بچوں کا بہت خیال رکھنے کی ہدایت،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سٹاف کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن اینڈوکرنالوجی وارڈ، نومولود بچوں کے وارڈ کا دورہ کیا والدین سے بات چیت،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ننھے بچوں کو پیار کیا ، جلد صحت یابی کی دعائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی مریض بچوں کے والدین سے ملاقات ، ایم ایس کو مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کے والدین سے طبی سہولتوں اورمفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ عوام کو صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت پرعزم ہے۔دور دراز علاقے کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر کی کمی پوری کی جائے۔ایک ایک پیسہ قوم کی امانت ہے، صحت کی سہولتوں پر خرچ کریں گے ۔ہر ڈسٹرکٹ میں عوام کیلئے بہترین ہسپتال بناناچاہتے ہیں۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ