اسلام آباد(آئی ایم ایم)متحدہ عرب امارات جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (UAE-GCAA) ٹیم نے جناح انٹرنیشنل کا مکمل دورہ کیا،عرب امارات ٹیم نے اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹس پر ایویشن سیکیورٹی بین الاقوامی معیار کی قرار دیدی. اماراتی ایویشن سیکیورٹی ٹیم نے اس سے پہلے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا تھا. دو رکنی اماراتی ایویشن سیکیورٹی ٹیم کی قیادت سینئر ڈائریکٹر مسٹر عبداللہ الکعبی نے کی.
اماراتی ٹیم نے دونوں ہوائی اڈوں پر مختلف ایوی ایشن سیکیورٹی کے شعبوں کا معائنہ کیا. ٹیم نے ایویشن سیکیورٹی امور میں مسافر اور سامان کی اسکریننگ، کارگو، اور کیٹرنگ سیکیورٹی کا جائزہ لیا.کمہمان ٹیم نے براہِ راست (یو اے ای) جانے والی ایئر لائنز، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنٹس، ریگولیٹڈ کارگو ایجنٹس، اور کیٹرنگ کمپنیوں کا بھی جائزہ لیا. ٹیم نے سیکیورٹی ایکسس/رسائی کنٹرول، ہوائی جہاز کی سیکیورٹی چیک، اور دیگر متعلقہ طریقہ کار کی بھی جانچ پڑتال کا جائزہ لیا.
اس کے ساتھ ساتھ قومی اور دیگر ایئر لائنز سیکیورٹی دستاویزات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ (یو اے ای-جی سی اے اے) اماراتی ٹیم کا ڈیبریفنگ سیشن کے دوران شاندار میزبانی پر سول ایویشن کا شکریہ ادا کیا.مہمان ٹیم کا ایئرپورٹ مینجمنٹ، اے ایس ایف، ایئر لائنز، کارگو کمپنیوں، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے سیکیورٹی پروٹوکولز پر اطمینان کا اظہار کیا .سینئر ڈائریکٹر الکعبی نےکہا کہ سیکیورٹی پروٹوکولز بین الاقوامی معیار اور مروجہ بیسٹ پریکٹسز سے ہم آہنگ ہیں،اماراتی ایویشن سیکیورٹی ٹیم کا یہ اسیسمنٹ دورہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ تھا. (یو اے ای-جی سی اے اے) کا یہ دورہ اس سال ائیکیو اور (یوکے ڈی ایف ٹی) کی جانب سے کی گئی اسیسمنٹس کا تسلسل ہے.