راولپنڈی(آئی ایم ایم)تھانہ بنی پولیس کی کاروائی، خریداری کے لیے آنے والی خواتین کو لوٹنے والا لیڈی گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 25ہزار روپے، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد.
گینگ بازار میں آنے والی خواتین اور فیملیز کو ٹارگٹ کرتا تھا.ملزمان بازاروں اور مارکیٹس میں خواتین کو ٹارگٹ کرکے واردات کرتے اور فرار ہو جاتے تھے.گرفتار ملزمان میں ماں بیٹی نازیہ ، دعا اور نعیم شامل ہیں.ملزمان کو CCTVفوٹیجز اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا.ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس ایچ او.
ایس پی راول فیصل سلیم نے کہا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے.شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکت.