مہند (آئی ایم ایم) مہند میں عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے انتظامیہ و قبائلی مشران کا گرینڈ مشترکہ جرگہ منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کشٹر مہند ڈاکٹر محمد احتشام الحق ضلعی افسروں کے علاوہ ضلع مہمند کی مختلف تحصیلوں کے مشران نے شرکت کی ، جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مہمند ڈاکٹر محمد احتشام الحق نے کہا کہ بعض لوگ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے بعض لوگ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے افواہین پھیلا کر غلط رنگ دے رہے ہیں۔ اس آپریشن میں بمبا!ری ہوگی نہ نقل مکانی ہوگی بلکہ مشران کواعتماد میں لے کر شر پسندوں کو منطقی انجا!م تک پہنچایا جائے گا،
جرگہ میں شرکاء نے اس سلسلے میں حکومت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عزم کیا کہ آپریشن عزم استحکام کے ذریعے شر پسندوں کو منطقی انجا!م تک پہنچایا جائیگا، انہوں نے ان لوگوں کو بھی خبردار کیا جو سڑکوں پر کھڑے ہو کر اس آپریشن کیخلاف افواہیں پھیلا رہے ہیں ، ہرگز شر پسندوں کو یہ موقع نہیں دیں گے کہ وہ ضلع کی پر امن فضا کو خراب کریں۔
مشران نے ضلعی انتظامیہ کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی کہ ہم نے پہلے بھی قربانی دی اور آئندہ بھی انتظامیہ و پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنے علاقے کو شر پسندوں سے پاک کریں گے۔