صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق اور دیگر نےسمن آباد ڈسپوزل اسٹیشن،علی پور چوک ڈسپوزل اسٹیشن کاوزٹ کیا

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کمشنر گجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کے ہمراہ سمن آباد ڈسپوزل اسٹیشن،علی پور چوک ڈسپوزل اسٹیشن کاوزٹ کیا جس میں سیوریج اور مون سون کے نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات اور کمشنر گوجرانولہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کا واضح حکم ہے کہ بارش کے دنوں میں نالوں کی صفائی پراپر ہو اور کوئی مین ہول کھلا نہ رہے جو کہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی وجہ بن سکتا ہے.

ایم ڈی واسا کو ہنگامی بنیادوں پر اپنی ٹیموں کو ڈیوٹی پر مامور رہنے کی بھی ہدایت کی اور مزید کہا کہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے ہیڈ آفس واسا گوجرانوالہ کا دورہ بھی کیا ۔ جہاں پر ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے واسا کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہاہے۔ مون سون کے حوالے سے اتوار کو چھٹی کے روز بھی نکاسی آب کے کام بھرپور طر یقے جاری ہیں ۔ ۔ صوبائی وزیر بلدیات اور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے واسا کی کارکردگی کو سراہا ۔

دوران بریفنگ وزیر بلدیات نے گوجرانوالہ کے واٹر سپلائی و سیوریج سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ماسٹر پلاننگ تیار کرنے کی ہدایت کی۔قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، ڈی سی گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کے ہمراہ بارش کے بعد شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا۔مون سون ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف کو الرٹ رہنے اور تمام شاہراہوں سے بارشی پانی کے فوری نکاس کی ہدایات دیں ۔ جبکہ ایم ڈی واسا کوتمام ڈسپوزل اسٹیشن پر جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی پر رکھنے کی ہدایات بھی دیں ۔ایم ڈی واسا نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ایم ڈی واسا نے بتایا کہ واسا کے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور مشینری فعال ہیں۔ اور واسا گوجرانوالہ کا عملہ اور افسران فیلڈ میں موجود ہیں بارش کے بعد نشیبی علاقوں کو جلد کلئیر کیادیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی