آصف علی زرداری صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ہجری سالِ نو کے موقع پر پیغام

اسلام آباد(آئی ایم ایم)میں پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کو نئے اسلامی سال 1446 ھ کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ یہ ہجری سال ہمارے ملک کیلئے امن ، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے ۔

محرم الحرام اسلامی تاریخ میں خصوصی اہمیت اور فضیلت کا حامل ہے ۔ رمضان المبارک کے مہینے کے بعد محرم الحرام میں عبادات کو خصوصی فضیلت حاصل ہے۔اس مہینے میں اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کے قتال سے منع فرما کر بندگی کے کاموں میں مشغول ہونے کی تلقین فرمائی ہے۔ نئے اسلامی سال کا آغاز ہمیں گناہوں سے بچنے ، اتباعِ الٰہی کرنے اور دینِ اسلام کی تعلیمات پر غور کرنے کی یاددہانی کراتا ہے۔

یہ مہینہ دین کی سرفرازی کی خاطر حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اور ان کے وفا شعار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی بھی یاد تازہ کرتا ہے اور ہمیں اس بات کا سبق دیتا ہے کہ دین کی سربلندی کی خاطر جدوجہد ہی اصل مقصدِ حیات ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے بے سروسامانی کے عالم میں ظلم اور طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آپ اور آپکے ساتھی ظلم و استبداد کے خلاف جدوجہد میں قربانی اور استقامت کے استعارے کے طور پر امر ہوگئے۔ یہ ماہِ مکرم ہمیں اطاعتِ الٰہی ، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور حق کی فتح کی خاطر بڑی سے بڑی مصیبت کے باوجود ثابتِ قدم رہنے کا بھی درس دیتا ہے ۔

نیا اسلامی سال ہمیں اپنی زندگیوں اور طرزِ عمل پر غور کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے ۔ ہمیں اپنے اندر حق و باطل میں تفریق اور دین کی صحیح تعلیمات کے متعلق فہم اور شعور پیدا کرنا ہوگا۔ ہم سب کو چاہیے کہ ہم اپنے اندر اخوت، صبر اور برداشت کی خصوصیات پیدا کریں اور باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی یکجہتی اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں۔

میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گوہوں کہ وہ ملکِ پاکستان کو ہر قسم کی آفات اور مصائب سے محفوظ اور مامون فرمائے اور ہم سب کو اپنی زندگیاں اسلامی اصولوں کے مطابق بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔ آمین !

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی