بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمت زائد ٹیکسز نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی،صدر مر کزی انجمن تاجران گوجرانوالہ شیخ بابر کھرانہ

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)صدر مر کزی انجمن تاجران گوجرانوالہ شیخ بابر کھرانہ ، جنرل سیکرٹری میاں ثاقب غفور، صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ شیخ افضل جج اور جنرل سیکرٹری شیخ جواد اسحاق نے کہا ہے کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمت زائد ٹیکسز اور اوپر سے گیپکوگوجرانوا لہ نے ریکوری اور لائن لاسز پورا کرنے کے لئے اوور بلنگ کرکے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی، تمام صارفین بجلی کو ناکوں چنے چبوادیئے ہیں۔ ریٹ بہت زیادہ بڑھ جانے سے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے ،۔اگر فوری طور پر ریلیف نہ ملا تو احتجاجی تحریک کی کال دے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گیپکو کی غنڈہ گردی کی سنگین مثال یہ ہے کہ 51ہزار کیس سامنے آئے ہیں جن کی اوور بلنگ کردی گئی ہے ،وہ کیس علیحدہ ہیں جو سامنے نہیں آسکے جنہوں نے بل جمع کروادیئے ہیں یا جن کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ۔

مطالبہ ہے کہ ہائیر اتھارٹی ایف آئی اے،آئی بی و دیگر بڑے ادارے انو یسٹی گیٹ کریں ،اے جی آفس جو آڈٹ کرتا ہے ان کا وہ آڈٹ یہ مینج کرلیتے ہیں اس لئے یہ لو گوں کے ساتھ سخت زیادتی کررہے ہیں۔عام مارکیٹوں میں بجلی نہیں ہے لیکن بجلی کے بل بہت زیادہ آگئے ہیں کہ لوگوں کے کاروبار چوپٹ ہوگئے ہیں،لوگ اپنی راسیں ختم کرچکے ہیں لوگ جو تجارت کررہے ہیں وہ ٹوٹل کریڈٹ بیس پر ہورہی ہے کاروباری لوگ ، کمپنیاں ان کو مال بھیج دیتی ہیں بیچنے کے لئے یہ سیل کرکے اپنا پرافٹ رکھ کے کمپنیوں کا پیسہ واپس کردیتے ہیں اب یہ ان کا پرافٹ بھی نہیں مل رہا پرافٹ بھی کم ہے اس پرافٹ سے بل بجلی ادا ہوجائیں تو یہ لوگ کچھ کرایہ دار ہیں کچھ کی اپنی دوکانیں ہیں کرائے کی دوکانوں والے تو بالکل ہی رل گئے ہیں وہ کہاں سے اتنے پیسے لائیں اس گورنمنٹ کا پیٹ بھرنے کے لئے ۔گورنمنٹ نے ڈائریکٹ لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈال دیا ہے چاہے وہ واپڈا کے ذریعے ہو چاہئے وہ سوئی گیس کے ذریعے ہو ،چاہے وہ ٹیکسز کے ذریعے ہو گورنمنٹ نے ڈائریکٹ لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈال دیا ہے،اب عوام بالکل مجبور ہو چکی ہے اور عوا م کو انہوں نے بند گلی میں دھکیل دیا ہے .

انہوں نے کہا ہے کہ جو لوگ حکومت میں آئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے وہ عوام پر ظلم نہ کریں واپڈا لوگوں پر ظلم نہ کرے ٹیکس در ٹیکس لگانیں بند کئے جائیں ،تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے نظام کو درست کیا جائے تاکہ صارفین بجلی صرف استعمال شدہ بجلی کا بل ادا کرسکیں نہ کہ چوری شدہ ،اشرافیہ کو مفت دی گئی بجلی کا بل ادا کریں، ۔ اگربجلی کے نظام کو درست نہ کیا گیا تو وزیر اعظم پاکستان اس وقت سے بچیں کہ عوام ا پپنے فیصلے آپ کرنے شروع نہ کردیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجر رہنمائوں کا آج جنرل اجلاس بلایا گیا ہے جس میں بھرپور احتجاج کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی