راولپنڈی(أئی ایم ایم)رابری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار۔ مسروقہ رقم 01 لاکھ روپے، طلائی زیور (بالیاں) اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ گرفتار ملزمان میں ثاقب اور محمد ندیم شامل ہیں۔ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی درست شناخت پریڈ کے بعد کی گئی۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی روات پولیس کو شاباش۔گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرنے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔