جرمنی کی جانب سے پاکستان میں سماجی ترقی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیئے اقدامات لائق ستائش ہیں، فیصل کریم

اسلام آباد(آئی ایم ایم) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جرمنی کی جانب سے پاکستان میں سماجی ترقی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیئے اقدامات لائق ستائش ہیں خیبرپختونخوا گندھارا تہذیب کا مرکز ہے خطہ میں امن سے یہاں معاشی ترقی ہوگی پرامن افغانستان پرامن پاکستان ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمن اراکین پارلیمنٹ کے وفد سے اسلام آباد میں گفتگو کے دوران کیا وفد کی قیادت جرمن پارلیمنٹ کے سینیئر ممبر مائیکل ملر کررہے تھے وفد میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی جرمنی کی سینیئر ممبر رکن پارلیمنٹ دیریا ترک نچبار، ممبر پارلیمنٹ کرسٹو فر سکمڈ ، جرمن ادارہ ایف ای ایس ساؤتھ ایشیاء کے ڈیسک آفیسر مارٹن مدر، کنٹری ڈائریکٹر پاکستان فیلیکس کولبٹس، پروگرام ایڈوائزر ہمایون خان اور دیگر حکام شامل تھے گورنر خیبرپختونخوا کے ہمراہ وفد میں رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی اور دیگر حکام شامل تھے ۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی پاکستان میں متعدد شعبہ جات میں گراں قدر کام کررہا ہے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال تشویش ناک ہے خیبرپختونخوا میں بدامنی کی وجہ افغانستان سے مداخلتت بتائی جاتی ہے افغانستان کے حالات براہ راست میرے صوبہ پر اثرانداز ہوتے ہیں 2013 میں جب خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت تھی تو ہم نے پاکستانی آئین اور جمہوری سسٹم کے خلاف سرگرم عوامل کے خلاف کامیاب آپریشن کیا اور عوام کو دوبارہ وہاں بسایا مگر ماضی قریب میں سرحد پار سے مسلح افراد کی بڑی تعداد خیبرپختونخوا میں داخل ہوئی اور اب صوبہ میں امن کی صورتحال پریشان کن ہے عوام کا اپنی قیادت سے اعتماد ختم ہورہا ہے ہمارے ملک میں بدامنی سے خطہ میں بدامنی ہوگی اور اس سے یقینا عالمی امن متاثر ہوگا انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت چین کے بھی پاکستان اور افغانستان میں مفادات موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ واخان کے زریعے تجارتی روٹ کے آغاز سے میرے صوبہ میں معاشی ترقی ہوگی ہمارے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید نے لواری ٹنل چترال اسی لیئے بنائی تھی کہ وسط ایشیاء سے ہم تجارت کو فروغ دیں ایران نے تاجکستان میں ڈیم بنایا ہے اور بجلی ایران استعمال کرتا ہے تو کیوں نہ پاکستان اس سہولت سے فایدہ اٹھائے مگر افغانستان کے حالات کے سبب جہاں بھی میرا صوبہ ایک بڑی سہولت سے محروم ہے انہوں نے جرمن اراکین پارلیمنٹ کے وفد کو اگلے دورہ پاکستان میں پشاور آنے کی بھی دعوت دی۔ جرمن اراکین پارلیمنٹ کے وفد کے سربراہ مائیکل ملر نے کہا کہ ہم اپنی جانب سے کوشش کرینگے کہ جرمنی اور عالمی برادری پاکستان میں قیام امن اور سرحد پار مداخلت روکنے میں کردار ادا کرے انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا کو یقین دلایا کہ صوبہ میں عوامی ترقی کے حوالے سے جرمن ادارے مذید تعاون کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی دنیا کے امن کے لیئے ضروری ہے یہاں کے شہریوں کی قربانیاں دنیا تسلیم کرتی ہے جرمنی جمہوریت کی بالادستی ، عوامی خوشحالی اور اداروں اور عوام کے درمیان اچھے تعلقات کو ریاستی ترقی کے لیئے بنیادی اکائی تصور کرتا ہے انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے پشاور آنے اور گندھار تہذیب اور دیگر تاریخی مقامات کے وزٹ کے دعوت قبول کی.

خیبرپختونخوا اسمبلی کے ایم پی اے احمد کریم کنڈی نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں دنیا کا بدھ مت کا سب سے بڑا میوزیم ہے ہمارا صوبہ گندھارا تہذیب کا مرکز اور چھ مزاہب کا محور رہا ہے یہاں ٹورازم کے فروغ اور تہذیب کے تحفظ میں جرمن ادارے تعاون کریں انہوں نے جرمن این جی او GHS کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے پرانے ہندو مندر کی بحالی اور GIZ کی جانب سے حلقہ میں ترقیاتی کاموں پر جرمن حکام کا شکریہ ادا کیا.

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ