حضرت امام حسین کی زندگی تمام مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے، طارق محمود مغل

گوجرانوالہ (آئی ایم ایم)سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی/سابق امیدوار ایم این اے NA78/چیئرمین جی ڈی اے CBA/چیئرمین اتھارٹیز لیبر فیڈریشن پنجاب طارق محمود مغل نے کہا ہے کہ نواسہ رسول جگرگوشہ رسول حضرت امام حسین کی زندگی تمام مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے سانحہ کربلا سے اسلام کے لئے جینے اور مرنے کا درس ملتا ہے۔ اسلام دشمن طاقتیں حسینی جذبے کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔ مسلم نوجوان حسینی جذبوں سے سرشار ہو کر ہر باطل قوت کے سامنے سینہ سپر ہو جائیں۔ حسینیت سرخروئی اور یزیدیت رسوائی کی علامت ہے۔ امام عالی مقام حضرت امام حسین جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں۔ ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت کرنا ہی پیغام حسین ہے۔ حضرت امام حسین اور خلفا راشدین کی حقیقی تعلیمات کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیدنا امام حسین نے انسانیت اور اسلام کی بقا کیلئے قربانی دی۔حضرت امام حسین نے اپنا تن من دھن مال و دولت سب کچھ اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے قربان کردیااوراپنی اور خاندان کی شہادت پیش کر کے اپنے نانا کے دین کی حفاظت کی ۔آپ کا کردار ہمیں آپس میں متحد ہوکر اسلام کے درخشندہ اسولوں کی پابندی اور پاسداری کرنے اور نفاق اور انتشار سے بچ کر ملت واحدہ بننے کی ترغیب دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ میں کردار حسینی کو اپنانے کی شدید ضرورت ہے۔ غلبہ اسلام کے لیے باطل قوتوں کے خلاف برسرپیکاررہنا اور مسلمانوں کے خلاف کھلی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہی پیغام کربلا ہے ،مزیدانہوں نے کہا کہ عالم کفر سے مقابلہ کرنے کے لیے جذبہ حسینی کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اسلام کی سربلندی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا قیام امن وسلامتی اور غلبہ حق کے لیے جدوجہد کرنا ہی درس کربلا ہے۔

تازہ ترین

September 20, 2024

خط لکھنے کی حکومتی یقین دہانی پر 22 ستمبر کو ڈی چوک پر ہونے والا احتجاجی دھرنا موخر کر رہے ہیں: عافیہ موومنٹ

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی