ممتاز مذہبی اسکالر پروفیسر حافظ محمد اعظم نوری ،ممتاز سماجی شخصیت رانا محمد ادریس خاں اور رانا ڈاکٹر محمد جنید خاں ایڈوکیٹ کو حج کی مبارکباد

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)ممتاز مذہبی اسکالر پروفیسر حافظ محمد اعظم نوری نے کہا ہے کہ ایمان کی پختگی اور اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے حج کی ادائیگی ضروری ہے۔ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنا خوش نصیبی ہے اور وہی حجاز مقدس کو جاتا ہے جسے وہاں سے بلاوہ آتا ہے،خوش نصیب ہیں جو اللہ کے گھر اور در مصطفی کو جاتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپسی پر استقبال کرنے والے معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر حافظ راناحماد محمود ایڈووکیٹ و دیگر نے حج کی سعادت حاصل کرنے پر پروفیسر حافظ محمد اعظم نوری ،ممتاز سماجی شخصیت رانا محمد ادریس خاں رجاس گروپ والے اور رانا ڈاکٹر محمد جنید خاں ایڈوکیٹ کوپھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے ۔اس موقع پر صاحبزادہ حافظ مہر عدیل عارف مہر ایڈ ووکیٹ وممبر امن کمیٹی ممتاز قانون دان چوہدری حق نواز ہنجرا ایڈووکیٹ ،حافظ رانا محمد سمیدالرحمان خاں ایڈوکیٹ،حافظ عمر فاروق سید اویس شاہ راجہ احمد محمد عمیر اسلم ایڈووکیٹ،مولانا حافظ محمد اویس سرور قادری و دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

پروفیسر حافظ محمد اعظم نوری نے حج کی مبارک باد وصول کرتے ہوئے اور رانا محمد ادریس خاں اور رانا محمد جنید خاں ایڈوکیٹ کو حج کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بیت اللہ اور مدینہ منورہ کی حاضری بہت بڑی سعادت ہے مگر ذائرین کو چاہیئے کہ حج کی ادائیگی کے بعد ان کی زندگیوں میں عملی طور پر ضرور تبدیلی آنی چا ہیئے کیونکہ اللہ رسولۖ کی اطاعت ہی میں ہماری دنیا اور آخرت میں کامیابی ہوگی۔ آخر میں پروفیسر حافظ محمد اعظم نوری نے وطن عزیز کی سالمیت اور بقا کے لئے خصوصی دعا کی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی