گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ)عالم دین قاری سعید،ملک محمد اکرم اعوان، ملک منیب اعوان ،چوہدری اقبال ہنجرا،چوہدری شاذب علی چٹھہ،ملک نصیرالدین نقشبندی نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے پورے خاندان کی قربانی دیکر اسلام اور انسانیت بچا لی ، امام عالی مقام کی قربانی نے اسلام کو زندہ جاوید کر دیا۔ حضرت امام حسین کی قربانی کی نظیر صبح قیامت تک نہیں مل سکے گی۔ اللہ نے قرآن مجید میں ہمیں ظالم سے نفرت کرنیکا حکم دیا ہے۔کشمیر و فلسطین میں گولہ و بارود کے سامنے ڈٹے ہوئے نہتے حریت پسند کو حوصلے کربلا کے درس کے سبب سربلند ہیں، کربلا مظلومین کا حوصلہ ہے کربلا آزادی کا سرچشمہ ہے۔
فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا ہو گا ظالم سے نفرت کرنا پڑیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریٹائرڈ ایس ڈی او واپڈا ملک محمد اکرم اعوان،سیاسی و سماجی شخصیت ملک منیب اعوان کی رہائشگاہ پر ذکر امام حسین کی محفل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قاری اسد اعوان تلاوت محمد شوکت خیال قادری محمد ندیم وارثی داد مصطفے مہر نے ہدیہ نعت اور دیگر میں با نوید انجم حافظ حسیب اکرم اعوان ملک ارحم نور اعوان ایڈووکیٹ شیخ افتخار نے بھی اظہار خیال کیا۔مقررین نے مزید کہا کہ ذکر حسین آزادی و حریت کا درس جاودانی ہے، درس حسینیت بیمار اقوام کیلئے شفا کا درجہ رکھتا ہے.