اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری.4 کاروائیوں میں 8.8 کلو منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 55 عدد آئس بھرے کیپسولز برآمد۔لاہور ایئرپورٹ پر سعودیہ جانے والے مسافر سے 2.6 کلو آئس اور 235 گرام ہیروئن برآمد۔
فیروز پور روڈ قصور میں دو ملزمان سے 3 کلو ہیروئن برآمد۔لاہور میں کارگو آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل سے 2 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔