اسلام آباد (آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکی ہم منصب( صدر )جوزف بائیڈن کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے صدر بائیڈن کی صحت اور تندرستی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔