طارق محمود مغل نے گورنر پنجاب ے گوجرانوالہ آمد پر ملاقات کی اور شہری مسائل اور پارٹی امور پر گفتگو کی

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم) سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی/سابق امیدوار ایم این اے NA78/ طارق محمود مغل نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گوجرانوالہ آمد پر ملاقات کی اور شہری مسائل اور پارٹی امور پر گفتگو کی ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو وہ عزت اور مقام دیا ہے جس کے وہ مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پارٹی ورکرز کے مسائل کا ادراک ہے جنہیں دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر طارق محمود مغل نے کہا کہ سردار سلیم حیدر سیاسی کارکن ہیں اپنی پارٹی پی پی پی سے ہمیشہ وفاداری نبھائی،پارٹی کے اس وصف کو ضرور سراہنا چاہیے کہ یہ اپنے پرانے کارکنوں کو عزت دیتی ہے ،سردار سلیم حیدر خان ایک عوامی رہنما ہیں جو ضلع اٹک میں مقبول ہیں ان کے دروازے ہر وقت عوام کیلئے کھلے رہتے ہیں، انہوں نے ضلع اٹک بالخصوص تحصیل فتح جنگ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جنہیں حلقے کے عوام خوب سراہتے ہیں۔

طارق محمود مغل نے گورنر پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ،ضلعی جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو بھی موجود تھے۔۔طارق محمود مغل نے گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور ہمارے پارٹی قائدین نے عوام کے لیئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور آنیوالا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے پیپلز پارٹی ملک کی خوشحالی اور ترقی کے ساتھ ساتھ غریبوں کے حقوق کی جنگ بھی لڑ رہی ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ملک وقوم کے لیئے لازوال قربانیاں دی ہیں پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے ہمارے قائدین نے ملک میں جمہوریت کے نظام اور ملکی ترقی کے لیئے جانیں دی دیں لیکن کسی بھی غیر آئینی عمل کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی کسی آمر کے سامنے کبھی گھٹنے ٹیکے ہیں، ، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے جس کو عوام میں بھرپور پذیرائی حاصل ہے ،پارٹی کارکن عوام کے ساتھ ملکر بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے نئے وزیراعظم بنائیں گے۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ