اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی.جعلی سفری دستاویزات پر برطانیہ بھیجنے کا معاملہ،جعل سازی میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا گیا.جعلی کمپنی کے نام پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث 2 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا.گرفتار ملزمان میں عمر عاصم اور حارث خان شامل.ملزمان امگرا لمیٹڈ کے نام سے کنسلٹینسی فرم چلا رہے تھے۔ملزمان کو طارق روڈ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان نے جعلی ہیلتھ کئیر فرم ظاہر کر کے شہری کو برطانیہ ملازمت کا ویزا دیا۔
ملزمان نے شکایت کنندہ سے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے بٹورے.ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے جعلی کمپنی کے نام پر مجموعی طور پر 40 شہریوں کو ویزے دئیے۔چھاپے کے دوران ملزمان سے چیک بکس، اسٹیمپ پیپر، وزیٹنگ کارڈز برآمد کرلئے گئے.ملزمان سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور متعدد سفری دستاویزات برآمد کر لی گئی۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.