انسانی سمگلنگ – انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائی انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار.گرفتار ملزمان کی شناخت محمد حسین اور خالد محمود کے نام سے ہوئی.ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا.
ملزمان معصوم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے.ملزمان نے شہری کو سپین کا ورک ویزہ دلوانے کے لیے 8 لاکھ روپے وصول کیے.ملزمان ویزہ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئے.ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.