بجلی کی اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری

بجلی کی اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری.وفاقی وزیر داخلہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے. گزشتہ 4 ماہ کے دوران چھاپہ مار ٹیموں کی جانب سے 48137 میٹرز کو چیک کیا گیا.چھاپوں کے دوران 827 کنکشنز میں اووربلنگ کا انکشاف ہوا.چھاپوں کے نتیجے میں ملوث عناصر کے خلاف 80 انکوائریاں اور 32 مقدمات درج کئے گئے۔گھروں، سرکاری دفاتر میں اوور بلنگ کی مد میں اربوں روپے بجلی کے بلوں میں وصول کئے.گزشتہ 4 ماہ کے دوران ملک بھر میں 1 ارب 10 کروڑ سے زائد یونٹس کی اووربلنگ کی گئی.

اووربلنگ سے عوام اور دیگر سرکاری اداروں کو 40 ارب 80 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ایف آئی اے لاہور زون نے 163 کنکشنز میں 92 کروڑ 70 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ پکڑی جس میں مجموعی طور پر 34 ارب 29 کروڑ سے زائد بلوں کی مد میں وصول کئے گئے.ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے 3708 میٹرز چیک کئے جس میں 135 کنکشنز میں 3 کروڑ 52 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کی گئی۔ایف آئی اے فیصل آباد زون نے 832 میٹرز چیک کئے جس میں 44 کنکشنز میں 13 کروڑ 91 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کی گئی۔

ایف آئی اے ملتان زون نے 39 کنکشنز میں 3 لاکھ سے زائد یونٹس کی اووربلنگ پکڑی۔ایف آئی اے پشاور زون نے ابتک 403 کنکشنز میں 90 لاکھ سے زائد یونٹس کی اووربلنگ پکڑی.ایف آئی اے کوہاٹ زون نے 26 کنکشنز میں 3 لاکھ سے زائد یونٹس کی اووربلنگ کی نشاندہی کی۔ایف آئی اے حیدرآباد زون نے ابتک 14 کنکشنز میں 1لاکھ سے زائد یونٹس کی اووربلنگ پکڑی۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے اوور بلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دیں. ڈی جی ایف آئی اے نے کہا ہے کہ اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔ انکوائریوں کو جلد مکمل کر کے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔عوام کو مالی نقصان پہنچانے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ