این ایچ اے دوسرے ملکوں کے منصوبے لے کر آمدن میں اضافہ کرے،وفاقی وزیر

اسلام آباد(آئی ایم ایم)وفاقی وزیر مواصلات،نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شاہراہوں کی تعمیر اور نئے منصوبوں کی نشاندہی کیلئے ترجیحات کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے واضح کیا شاہراہوں اور سڑکوں کی تعمیر کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی تعمیراتی منصوبوں کے لئے ایماندار اور با صلاحیت افسران کا انتخاب کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ فنڈز کا ہے،صرف پیسہ خرچ کرنا کوئی کمال نہیں،سرکاری محکموں کو اپنی آمدن بڑھانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران اپنے تجربے اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر ممالک میں منصوبوں پر کام کرنے کا ماڈل تیار کریں تاکہ این ایچ اے کی سالانہ آمدن میں اضافہ ہوسکے۔ شمالی علاقہ جات میں ہائی ویز اور سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ گلگت سے خنجراب موٹروے کی تعمیر چین اور وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی کا باعث بن کر”گیم چینجز”ثابت ہو سکتی ہے، اسی طرح گوادر تک سڑک اور ریل کے ذریعے زمینی رابطہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔اجلاس میں وفاقی وزیر کو این ایچ اے کے گلگت سے چترا ل، شندور، مانسہرہ اور دیگر سڑکوں کی تعمیر سمیت گلگت پیکج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ شاہراہوں پر سکیورٹی اور سہولتیں بڑھانے سے ٹورسٹ اور سفر کرنے والے شہریوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سال این ایچ اے کو 23ارب روپے کے اضافی فنڈز حاصل ہوں گے،نئے ٹول پلازوں کی تعمیر اور اُن کے فنکشنل ہونے سمیت چاروں صوبوں میں این ایچ اے کے منصوبوں پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا اور بعض اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں پرائیویٹائزیشن کے جاری عمل، سرمایہ کاری کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے ملکی معیشت نقصان میں تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ امر طے ہے کہ کاروباری سرگرمیاں حکومت کا نہیں،نجی شعبے کا کام ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بینک سمیت مختلف اداروں کی نجکاری ہو رہی ہے جبکہ خسارے میں چلنے والے اداروں کو پرائیویٹ سیکٹر کے زیر انتظام کر کے منافع بخش بنایاجا سکتا ہے۔ عبدالعلیم خان نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کو بتایا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی خاطر خواہ گنجائش موجود ہے جس کے لئے مختلف ملکوں سے حوصلہ افزا بات چیت ہو رہی ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کی اور انہیں آسٹریلوی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ