گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)صدر مر کزی انجمن تاجران گوجرانوالہ شیخ بابر کھرانہ ، جنرل سیکرٹری میاں ثاقب غفور، صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ شیخ افضل جج اور جنرل سیکرٹری شیخ جواد اسحاق، کنوینئرنعیم یونس بٹ اور صدر مدینہ کلاتھ مارکیٹ افضل شاکر نے کہا ہے کہ تاجر طبقہ کے حقوق کی ترجمانی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ملکی ترقی معاشی خوشحالی میں تاجر برادری کا مسلمہ کردار کسی طرح فراموش نہیں کیا جاسکتا، تاجر تمام اداروں کی عزت ،احترام کرنے والے شریف شہری ہیں،تاجر بھائیوں کے بہترین مفاد کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں ،تاجران کلاتھ مارکیٹ بورڈ گوجرانوالہ سے منسوب CTOگوجرانوالہ عائشہ بٹ کے حوالے سے لگنے والی خبر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے .
وہ کسی شرپسند عناصر کی سازش ہے تاجروں کے ٹریفک پولیس کے حوالے سے جو جائز مطالبات تھے وہ CTOگوجرانوالہ عائشہ بٹ نے تسلیم کرلئے تھے ۔تاجروں اور CTOگوجرانوالہ کا آپس میں کوئی الجھائو نہیں ہے یہ کسی شرپسند عناصر نے کلاتھ مارکیٹ گوجرانوالہ کا نام استعمال کرکے محکمہ ٹریفک اور تاجروں کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کی کو شش کی ہے جو انشاء اللہ کامیاب نہ ہوگی۔ تاجران کا مزید کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کی تاجر برادری پاکستان کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں اپنا اہم اورکلیدی رول ادا کررہی ہے۔ تاجروں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔تاجروں کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے ہماری بے لاگ جدوجہد جاری رہے گی۔ تاجر کمیونٹی کیلئے انتھک محنت اور تگ و دو کو ہمیشہ خدمت کے جذبے سے جاری رکھیں گے ۔