پاکستان میں فنون لطیفہ اور ڈیجیٹل آرٹ فروغ پا رہے ہیں، سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(آئی ایم ایم) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں فن پاروں کی نمائش میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان آرٹسٹ کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔آج یہاں 12 نوجوانوں کے فن پاروں کو دیکھ پر بہت خوشی ہوئی ان کی محنت اور ویژن نظر آرہا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نوجوان آرٹسٹوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ بنانے کے لئے انہیں بہترین مواقع فراہم کرنے چاہیں۔ ایسے نوجوان آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے ان کی کارکردگی اور کام میں بہتری آتی ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں بھی آرٹ سے پیار کرتا ہوں۔فن پاروں کو دیکھ کر لوگ آرٹسٹ کے کام سے متاثر ہوتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں فنون لطیفہ اور ڈیجیٹل آرٹ فروغ پا رہے ہیں۔اس شعبے کی بہتری کے لئے موثر حکمت عملی اور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ تصوری تخیلات کو کینوس پر اتارنا بھی ایک فن ہے جو دیکھنے والوں کے لئے حیرت کالمحہ ہوتا ہے۔ہر آرٹسٹ اپنی نوعیت میں ایک الگ شخصیت کا مالک ہوتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نئے رجحانات سے آگاہی نہایت اہم ہے جس کے ذریعے سے آرٹسٹ اپنے فن کو نئی جہتوں سے روشناس کر سکتے ہیں۔خطاطی اور فن پاورں کے طلبا ء و طالبات اپنی صلاحیتوں میں نکھار کیلئے زیادہ محنت کریں۔

یہاں آج کا دورہ کر کے فنکاروں کی ہنر مندی دیکھنے کا موقع ملا اور یہاں تخلیق کردہ تمام فن پارے آرٹ کا بہترین نمونہ ہیں۔ ایسی نمائشوں کا انعقاد ملک کے تمام صوبوں میں ہونا چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں بھی فن پاروں کی نمائش کا انعقاد لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنے گا۔اس قسم کی نمائشوں سے پاکستان کا سوفٹ امیج دنیا بھر میں اُجاگر ہوتا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ اور سابق فاٹا کے لوگ پڑھے لکھے اور محنتی ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کو کنڑول کرنے کے لئے بہت کام کیا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب پورے ملک کو امن و امان کا گہوار ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بے شمار جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ لوگ پہلے فاٹا کے نام سے بھی ڈرتے تھے۔سابق فاٹا کے لوگ پڑھے لکھے اور حب الوطن ہیں۔چیئرمین سینیٹ مزید کہا کہ بیرون ممالک میں پاکستان کے مثبت امیج کو اُجاگر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستانی محنتی اور انتہائی قابل لوگ ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں موثر مواقع فراہم کیے جائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے فن پاروں کی نمائش کی انتظامیہ کو شاندار نمائش پر خراج تحسین پیش کیا۔نمائش کے موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ گورنر صوبہ خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب آمنہ شیخ بھی موجود تھیں۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ