انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی.ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار.ملزم جبران کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا.ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے.ملزم نے 8 شہریوں سے جنوبی کوریا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے.
ملزم شہریوں کو جنوبی کوریا بھجوانے میں ناکام رہا.ملزم شہریوں سے رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا.چھاپے کے دوران ملزم سے 11 پاسپورٹس اور دیگر سفری دستاویزات برآمد.ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں