ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

اسلام آباد(آئی ایم ایم) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر جامعہ نعیمیہ اسلا م آباد میں ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میںلیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان ، مفتی گلزار احمد نعیمی، مرکزی صدر جماعت اہل حرم پاکستان، سید محمد صفدر شاہ گیلانی ،مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان، علامہ عارف حسین واحدی ،نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان، عمران شفیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان، سیف اللہ گوندل ایڈووکیٹ ، رضیت باللہ ، حافظ عبدالغفار روپڑی، سربراہ جماعت اہل حدیث ، ڈاکٹر محمد شیر سیالوی،سیکرٹری جنرل جماعت اہل حرم پاکستان، علامہ عرفان حسین، البصیرہ ، اسرار احمد و دیگر نے شرکت کی.

تمام قائدین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے اس چیز پر اتفاق کیا ہے کہ فروری میں جو فیصلہ آیا تھا اس وقت بھی تمام دینی جماعتوں اور دینی تحقیقی اداروں نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کر کے مسترد کیا تھا اور اس مسئلہ کی اہمیت کے پیش نظر سپریم کورٹ آف پاکستان نے نظر ثانی کیس میں دیگر جماعتوں تنظیموں اور اداروں کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا اور یہ ہی توقع کی جارہی تھی کہ نظر ثانی کیس کا فیصلہ غیر مبہم ہو گا۔ آئین ، قانون اور قرآن و سنت کے مطابق ایک واضح اور دو ٹوک فیصلہ ہو گا۔ نظر ثانی کیس میں بینچ نے جو فیصلہ سنایا ہے اس میں بہت ساری چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن فیصلہ کی شق 42 نےاس پورے فیصلے کو مشکوک بھی بنا دیا ہے اور از سر نو یہ ماحول پیدا کیا ہے کہ اس نظر ثانی کیس کو آئین قانون اور قرآن و سنت کے فیصلوں کے مطابق قرار نہیں دیا جاسکتا اور شق 42 پر بینچ کی تشریح نے پورے فیصلے کی حیثیت کو ازسر نو متنازع کر دیا ہے ۔

پوری وضاحت کے ساتھ ہمارا اعلان ہے کہ قادیانی آئین اور قانون کے مطابق اپنے آپ کو غیر مسلم بھی تسلیم کر لیں تووہ بنیادی انسانی حقوق جو آئین میں حا صل ہیں اس کے حقدار بن سکتے ہیں لیکن قادیانیت کی تبلیغ کرنا وہ اعلانیہ ہو یا چار دیواری میں ہو یا خفیہ بنیادوں پر ہو انہیں اس بات کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ اس لیے ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اب ریٹائر منٹ کے مرحلے پر ہیں اور اس رخصت ہوتے لمحات میں اپنے ساتھ رسول ﷺ کی نسبت سے کوئی متنازع مشکوک فیصلہ لے کر نہ جائیں۔ جو بھی دینی جماعتیں ہیں نظر ثانی کیس میں اپنے تحفظات اور ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رہی ہیں ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہم مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ خاص طور پر جو قادیانی کو حق دیا جا رہا ہے یہ کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتاہے اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر تے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے روز مساجد میں مذمتی قراردادیں منظور کرائی جائیں گی اور ملک گیر احتجاج کیا جائے گا..

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ