ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی.جعلی ادویات کے خلاف مظفر آباد کالونی میں کارروائی.ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ کارروائی میں 5 کروڑ روپے مالیت کی مشتبہ ادویات، مشینری اور دیگر آلات برآمد.رہائشی احاطےمیں قائم ادویات سازفیکٹری میں جعلی ادویات کی تیاری اورپیکنگ جاری تھی.فیکٹری سے بھاری مقدار میں مشتبہ اینٹی بائیوٹک اور جان بچانے والی ادویات برآمد کی گئیں.
گرفتار مرکزی ملزم سید عبد الوہاب کے مطابق ادویات اندرون و بیرون ملک سپلائی کی جاتی ہیں.کارروائی میں ادویات کی پیکنگ کے لئے زیراستعمال آلات اورمشینری بھی برآمد کی گئی.گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا.دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.